نئی دہلی،4؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہاہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں جہاں ان کی پارٹی عام آدمی پارٹی جیتے گی اور آپ کی حکومت بنے گی ، وہاں کورونا وائرس ویکسین دہلی کے طرزپرمفت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی بھاردواج نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ دہلی کے طرز پر سب کو مفت ویکسین دے۔
سوربھ بھاردواج نے کہاہے کہ کل مجھے خوشی ہوئی جب مجھے معلوم ہوا کہ دہلی حکومت کے طرز پر مرکزی حکومت لوگوں کو ویکسین مفت بھی دے گی۔ میں نے سوچا کہ یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔ مرکز سے میری درخواست ہے کہ یہ مفت ہوگی ۔ بھاردواج نے کہاہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پہلے یہ کہنا درست نہیں ہے کہ وہ یہ ویکسین مفت دیں گے اور پھر بعد میں یہ کہیں گے کہ وہ صرف پہلے مرحلے میں ہی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی طرز پر ، ہر جگہ مفت ویکسین لگانی چاہیے۔ انہوں نے کہاہے کہ وہ ہماری ریاست اور جگہ پر ویکسین مفت دیں گے۔